: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ: ۲۰؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر کی ایک خاتون کو بلیک میل کرنے والے
ناگپور کے نوجوان کے خلاف پولس نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولس اطلاع کے
مطابق ناگپور کا رہنے والا سنیل پرمانند ڈونگرے اس نوجوان نے متاثرہ خاتون
کی فوٹو حاصل کرکے موبائل کے ذریعے سے فوٹو میں چھیڑ
چھاڑ کرکے برہنہ تصویر
تیار کی اور اس کے ذریعے سے خاتون کو بلیک میل کرنے لگا اور دھمکی دی کہ
جسمانی تعلقات قائم کئے جائیں ورنہ وہ ویڈیو کلپ تیار کرکے خاتون کی مزید
بدنامی کرے گا۔ متاثرہ ۲۶؍سالہ خاتون کی شکایت پر شیواجی نگر پولس اسٹیشن
میں سنیل ڈونگرے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔